جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو وائرل
کراچی (آئی این پی)اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا، ان کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔۔۔
جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا نیا کاسمیٹک پروسیجر کرواتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری سکن بہت زیادہ لوز ہو چکی تھی، اس لیے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے ۔