جسٹن بیبر 15سال بعد بے بی گانے کی شوٹنگ کے مقام پر پہنچ گئے
لاہور(شوبزڈیسک )پاپ سٹار جسٹن بیبر 15 سال بعد اس مقام پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانے ‘بے بی’ کی ویڈیو کو شوٹ کیا تھا۔۔
جسٹن بیبر نے 15 سال بعد اس بولنگ ایلی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس یادگار مقام کی دوبارہ سیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ماضی کی جھلک دکھائی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جہاں گانے بے بی کو شوٹ کیا تھا میں وہاں گیا۔