ملیکا شیراوت کی وائٹ ہاؤس میں انٹری نے تہلکہ مچا دیا
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکا شیراوت نے وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو ہر کسی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے امریکا کے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ سالانہ کرسمس ڈنر سے مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔۔۔
تصاویر میں ملیکا شیراوت وائٹ ہاؤس کے باہر اور داخلی راستے پر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اس اداکارہ نے ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں تقریب کا باضابطہ دعوت نامہ بھی شامل تھا۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ناقابلِ یقین ہے ، اس پر شکر گزار ہوں۔ان کی پوسٹس دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں ،بعض صارفین نے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ بیشتر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اس تقریب میں دعوت کیسے ملی؟ ایک صارف نے لکھا کہ مبارک ہو، مگر یہ دعوت کیسے ملی؟ جاننے کا تجسس ہے ، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ‘شو آف’ ۔