دی لائن کنگ کی سابق اداکارہ قتل ، بوائے فرینڈ گرفتار
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی براڈوے کی اداکارہ امانی ڈایا سمتھ کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔۔۔
جس کے الزام میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ نیو جرسی میں ایک گھر کے اندر سے اداکارہ امانی ڈایا سمتھ کی لاش ملی جسے چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن سمال نے قتل کیا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا۔