امریکی گلوکارہ بیونسے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

امریکی گلوکارہ بیونسے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیں۔۔۔

 میگزین فوربز نے بیونسے کو باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں بروس سپرنگزٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ شامل ہیں۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ بیونسے نے 2025 میں اپنی کامیاب کا بوائے کارٹر ٹور مکمل کی، جس نے 407 ملین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ کمائی کی ۔ماہرین کے مطابق 2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں