سوریاکمار یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے ، بالی ووڈ اداکارہ کا دعویٰ
ممبئی(شوبز ڈیسک)متنازعہ ملبوسات کے سبب شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان سوریاکمار یادیو کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے ۔۔۔
حالیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی مکھرجی نے کہا کہ میں کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔ بہت سے کرکٹرز میرے پیچھے ہیں، سوریاکمار یادیو بھی مجھے کافی زیادہ میسجز کیا کرتے تھے لیکن اب ہماری بات نہیں ہوتی اور میں کسی بھی طرح کے تعلق سے خود کو جوڑنا نہیں چاہتی ہوں۔