وِل سمتھ پر ساتھی فنکار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، مقدمہ درج
لاس اینجلس(شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ کے اداکار اور ریپر ول سمتھ ایک نئے قانونی تنازعے کی زد میں آگئے ہیں، جہاں ان پر ساتھی مرد کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔۔۔
ل سمتھ پر ان کے 2025 کے میوزک ٹور میں شامل ایک وائلنسٹ نے جنسی ہراسانی، غلط برطرفی اور انتقامی کارروائی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔ یہ مقدمہ کیلیفورنیا کی سپیریئر کورٹ، لاس اینجلس میں دائر کیا گیا ہے ۔مدعی برائن کنگ جوزف کے مطابق سمتھ نے مبینہ طور پر ‘‘شکاری رویہ’’ اختیار کیا اور انہیں بتدریج جنسی استحصال کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا۔