ایاز صادق، جے شنکر کا مصافحہ خوش آئند ہے :علی ظفرِ

ایاز صادق، جے شنکر کا  مصافحہ خوش آئند ہے :علی ظفرِ

لاہور(این این آئی)گلوکار علی ظفر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے سال کی آمد پر خوشگوار قرار دے دیا۔۔۔۔۔۔۔

 ایکس پر علی ظفر نے کہا دونوں ممالک ماضی کی کشیدگی اور منفی آوازوں سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار امن کی جانب قدم بڑھائیں گے ، اگر دونوں فریق نفرت انگیز بیانیے ، ٹرولز، منفی سوچ رکھنے والوں اور تخریبی عناصر کے شور سے نکل کر آگے بڑھیں تو اربوں لوگوں کے لیے خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں