میرب علی نے 2025ء کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا کہ سال 2025 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال رہا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے سال 2025 کے اختتامی لمحات پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں، اس سال کے ختم ہونے پر کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات سے اکیلی گزری ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان کا سامنا نہیں کرسکتے لیکن اللّٰہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کرتے ہیں۔