اداکار سلطان راہی کی برسی آج منائی جائے گی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی پنجابی فلموں کے نامور اداکار سلطان راہی کی 30 ویں برسی9 جنوری بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
سلطان راہی 80 کے عشرے میں پنجابی فلموں کے معروف ہیرو رہے ہیں۔ انہوں نے 15برس تک فلمی دنیا پر راج کیا اور700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیاہے ۔ 500 فلموں میں انہوں نے بطور ہیرو کردار ادا کیا ۔ انہوں نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ،پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپر سٹار بنا دیا۔