ڈرامہ سیٹ پر بہت تحمل مزاجی سے کام لیتا ہوں:علی طاہر
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار علی طاہر نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ڈرامہ سیٹ پر بہت تحمل مزاجی سے کام لیتے ہیں۔
علی طاہر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ہمارے ڈرامہ سیٹس پر بدانتظامی کے باعث اکثر تلخ تجربات ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی معمولی باتوں پر سیٹ چھوڑ کر نہیں گئے کیونکہ ان کے نزدیک پروڈیوسرز اپنی محنت اور سرمایہ لگاتے ہیں، اس لیے فنکار کو حد سے زیادہ نازک مزاج نہیں ہونا چاہیے ۔