ہالی ووڈ اداکار میٹ پروکوپ گرفتار، جیل بھیج دیا گیا
لاہور(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ فلم ‘ہائی سکول میوزیکل 3’ میں اپنے کردار سے شہرت پانے والے اداکار میٹ پروکوپ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اداکار کو ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت بغیر ضمانت جیل میں ہیں۔ہالی ووڈ اداکار پر بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اداکار کو ٹیکساس کے وکٹوریہ کاؤنٹی میں حراست میں لیا گیا۔