بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے ویلنٹائن پر شادی کی افواہیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے ویلنٹائن ڈے پر شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
فلم انڈسٹری سے وابستہ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق دونوں 14 فروری کو قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم، دونوں فنکاروں ان کے دوستوں یا مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے اب تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ چند ماہ قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ دھنوش میرے صرف اچھے دوست ہیں۔