اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے اپنی کلائی کاٹنے کی دھمکی دی:سایانی گپتا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سیانی گپتا نے کہا کہ جب میں نے فلموں میں اداکاری شروع کی تو والدہ نے اس پر کلائی کاٹ لینے کی دھمکی دی اور کہا کہ اداکاروں کو بدکردار اور غلط پیشے سے منسلک کیا جاتا ہے ۔
سایانی گپتا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت اداکارہ بننا چاہتی تھیں اس لیے مجھے کم عمری میں ملنے والی اپنی اعلیٰ تنخواہ والی کارپوریٹ نوکری چھوڑنی پڑی، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس کی میری والدہ نے حمایت نہیں کی۔