خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی اس لئے خوش رہتی ہوں:ژالے سرحدی
لاہور(آئی این پی)اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لئے ہر وقت خوش نظر آتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں ژالے سرحدی نے خوش دکھائی دینے کے حوالے سے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لیے وہ اپنے خوشگوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وہ جب اداس یا پریشان ہوتی ہیں تو ایسے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں،وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہیں ہیں جبکہ انہیں گلوکاری کا بھی شوق ہے۔