چونگی امرسدھو:لڑائی کے دوران گر نے سے خاتون جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑے کے دوران گر جانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی،فائرنگ کے واقعہ میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔ ش
لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑے کے دوران گر جانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی،فائرنگ کے واقعہ میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک خاتون گر کر جاں بحق ہو ئی۔ پولیس کے مطابق 59 سالہ پروین بی بی کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ۔ادھر سندر کے قریب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں لڑائی جھگڑے کے دوران عتیق نامی شخص کا پرویز، جاوید اقبال اور علی حسنین نامی 3فیکٹری ملازموں سے جھگڑا ہوگیا جس پرعتیق نے اپنے ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے پرویز وغیرہ تین افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں ثقلین اور اشتیاق کو گرفتار کر لیا۔