نائیجیریا کے صدر ترکی میں لڑکھڑا کر گرگئے

نائیجیریا کے صدر ترکی  میں لڑکھڑا کر گرگئے

انقرہ (مانیٹرنگ نیوز )نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو ترکی میں ایک استقبالیہ تقریب کے دوران گر پڑے۔ سرکاری ویڈیو میں، جو ترک صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی۔۔۔

 دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجیوں اور معزز مہمانوں کی قطار کے پاس سے گزرنے کے بعد ٹینوبو دائیں جانب مڑتے ہوئے لڑکھڑاتے ہیں اور زمین پر گر جاتے ہیں۔ ویڈیو میں مختصر طور پر لوگوں کو صدر کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، اس کے بعد منظر فضائی شاٹ میں بدل جاتا ہے ، اور تقریباً 45 سیکنڈ بعد ٹینوبو اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ۔صدر ٹینوبو کو کوئی چوٹ نہیں آئی، اور ان کے معاون سنڈے ڈیر کے مطابق وہ اس واقعے کے بعد دو طرفہ ملاقات جاری رکھنے کے قابل رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں