جھنگ گوجرہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے راہگیر نوجوان جاں بحق

 جھنگ گوجرہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی  کی ٹکر سے راہگیر نوجوان جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ گوجرہ روڈ 6ویں میل سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے 23سالہ خالد خان کو بے قابو ہو کر ہٹ کر دیا۔زخمی نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو سٹاف نے فوراً رسپانس کیا اورڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والا نوجوان ٹوبہ روڈ مانک موڈ کا رہائشی تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں