والد بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے : غزالہ صدیق

 والد بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے : غزالہ صدیق

لاہور (این این آئی) اداکارہ غزالہ صدیق کا کہنا ہے کہ ہم 7 بہنیں ہیں اور والد بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو برابر والے کمرے میں عورت کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس کا شوہر جیسے ہی آیا اس کو پتا چلا کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے تو وہ دروازے سے ہی واپس چلا گیا۔ غزالہ صدیق نے کہا کہ امی بتاتی ہیں کہ میرے بابا بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے، والدہ کیلئے خصوصی گولڈ کا کوائن دیا جاتا تھا، امی کہتی ہیں کہ وہ جنتی انسان تھے انہوں نے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ انہیں بیٹوں کا شوق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں