پینگوئن کی وائرل ویڈیو نے ماورا کی زندگی بدل دی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو نے زندگی کا ایک اہم فیصلہ لینے میں ان کی مدد کی تھی۔
ماورا حسین نے پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو کو اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ جب میں 5 سال پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوئی تھی تو بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میرا یہ فیصلہ میرا کیریئر ختم کر دے گا،میرا فیصلہ مشکل تھا لیکن میں جانتی تھی کہ میں اس فیصلے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہوں اور آج مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ اب تک میں نے اپنے لیے سب سے بہتر جو چیز کی ہے وہ میرا وہی فیصلہ تھا۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ کبھی بھی چوہوں کی طرح مت دوڑیں، اپنی منزل کا انتخاب خود کریں اور محفوظ رہیں۔