لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانیوالی اہم وجہ دریافت
فلوریڈا (نیٹ نیوز)فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کے بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے ۔
تحقیق کے مطابق پینے کے پانی میں زیادہ مقدار میں نمک اور ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے ، خاص طور پر ایسے افراد جو ساحلی خطوں میں مقیم ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ امریکا میں بیشتر افراد ضرورت سے زیادہ مقدار میں نمک کو جزوبدن بناتے ہیں اور پانی میں موجود اضافی سوڈیم سے اس مقدار میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس تحقیق میں امریکا، بنگلادیش، ویتنام، کینیا، آسٹریلیا اور دیگر متعدد یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 74 ہزار افراد پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم جے گلوبل ہیلتھ میں شائع ہوئے ۔