مرکنٹائل ایکسچینج میں 97 ارب روپے کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا، مالیت 59.625 ارب رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ایکس)میں میٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 97.752 ارب روپے رہا جبکہ 126,590 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ریکارڈ کیا گیا جو 59.625 ارب روپے رہا، اس کے بعد کاٹس میں 11.580 ارب روپے ، پلاٹینم میں 10.742 ارب روپے ، نیچرل گیس میں 3.879 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 3.370 ارب روپے ، سلور میں 3.534 ارب روپے ، کاپر میں 1.586 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 1.906 ارب روپے ، ایس اینڈ پی 500 میں 1.013 ارب روپے ، پیلاڈیم میں 352.917 ملین روپے ، برینٹ میں 36.891 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی 225 میں 29.534 ملین روپے ، ڈاؤ جونز میں 27.645 ملین روپے جبکہ ایلومینم میں 23.084 ملین روپے کا کاروبار ہوا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 31 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مالیت 46.718 ملین روپے رہی۔