خود کو جاننے کیلئے لڑکپن میں گھر چھوڑدیا تھا : عدنان شاہ ٹیپو
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے کہا ہے کہ خود کو جاننے کیلئے لڑکپن میں ہی اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں عدنان شاہ نے بتایا کہ میرے گھر کا ماحول کافی سنجیدہ تھا تو میں گھر کے ماحول کو تھوڑا خوشگوار بنانے کے لیے جو اس وقت کے مشہور اداکار تھے ان کی نقل اتارتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں گھر میں خوش نہیں تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں ایک چھوٹی سی جگہ پر محدود ہوں تو میں نے خود کو جاننے کے لیے صرف 16 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑا دیا تھا۔