خون کے رشتے اکثر آپ کو رسوا کردیتے ہیں : جاوید شیخ
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ خون کے رشتے بعض اوقات آپ کو رسوا کردیتے ہیں۔
اداکار نے ایک شو میں کہا کہ وہ کراچی میں گل پلازہ کے قریب صرف 2 کمروں کے مکان میں اپنے 8 بہن بھائیوں کے ساتھ محبت کے ساتھ رہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ فیملی بھی دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک تو یہ کہ بہت بڑا گھر ہو اور آپ کو معلوم ہی نہ ہو والد کہاں ہیں اور والدہ کہاں بیٹھی ہیں تو وہاں گزارا ہوسکتا ہے اور دوسرا ایسا گھر جہاں سب ایک دوسرے کے اوپر سوار ہوں، وہاں گزارا بہت مشکل ہوتا ہے۔ جاوید شیخ نے کہا کہ خون کے رشتے بعض اوقات آپ کو رسوا کردیتے ہیں دوسری طرف دوستیاں یا روح کے رشتے اکثر آپ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔