گرینڈ پیرنٹس کو ذہنی دباؤ کی بیماری لاحق ہوسکتی

 گرینڈ پیرنٹس کو ذہنی دباؤ کی بیماری لاحق ہوسکتی

تہران(نیٹ نیوز)ایک تحقیق کے مطابق اپنے بچوں کی اولادوں کی دیکھ بھال کرنے والے گرینڈ پیرنٹس (دادا دادی یا نانا نانی) کو ذہنی دباؤ کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے ۔

بچوں کی اولادیں آپ کی دولت ہو سکتے ہیں، لیکن باقاعدگی سے نواسہ نواسی یا پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال کرنا آپ کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ محققین کے مطابق بچوں کو تفریح فراہم کرنے کے دوران ان بزرگوں پر جسمانی اور مالی دباؤ پڑتا، جبکہ بچوں کے والدین کام پر ہوتے ہیں۔ تہران، ایران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی ماہر نفسیات کی حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو گرینڈ پیرنٹس 50 اور 60 سال کے درمیان ہیں ان میں ڈپریشن نہیں پایا گیا۔ لیکن 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں میں اس خطرہ میں نمایاں اضافہ پایا گیا، بالخصوص ان میں جنکے پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں چھ سال سے کم عمر کے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں