سیپ بلاٹرنے فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور۔۔
ان کی انتظامیہ کی داخلی و خارجی پالیسیوں کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی ہے جبکہ یورپ اور افریقا میں بھی ایسی ہی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق سیپ بلاٹر نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت سے گریز کریں۔