بالی ووڈ میں صرف ایشوریا رائے قدرتی طور پر خوبصورت:فرح خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے فلم انڈسٹری میں قدرتی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا۔
اپنے حالیہ یوٹیوب ویلاگ میں فرح خان نے بالی ووڈ میں قدرتی خوبصورتی اور پلاسٹک سرجریز کے عام رجحان سے متعلق کُھل کر بات کی، انہوں نے فلم انڈسٹری کے بدلتے ہوئے بیوٹی سٹینڈرڈز پر بھی طنزیہ انداز میں بات کی۔انہوں نے مذاق کرنے کے انداز میں کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایشوریا رائے بچن کے علاوہ شاید ہی کوئی اداکارہ ہو جسے واقعی ‘قدرتی طور پر خوبصورت’ کہا جا سکتا ہے۔