ٹرمپ سے نالاں کرسٹن سٹیورٹ کا امریکا چھوڑنے پر غور

ٹرمپ سے نالاں کرسٹن سٹیورٹ کا امریکا چھوڑنے پر غور

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں آزادی سے کام نہیں کر سکتی۔۔۔

 اس لیے وہ اپنی ہدایتکاری کے کیریئر کے لیے یورپ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی جس کا مقصد فلم سازی کو امریکا تک محدود کرنا تھا، اداکارہ نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ صدر کے احکامات کی اندھی تقلید پر یقین نہیں رکھتیں خواہ وہ درست ہوں یا غلط۔ کرسٹن سٹیورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث وہ امریکا میں آزادانہ طور پر کام کرنے کے قابل نہیں رہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یورپ میں فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں