خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے نمایاں کاروباری حل پیش
کراچی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے ایس ایم ای میڈ اِن پاکستان کلسٹر ایکسپو 2026 میں اپنے اسٹال کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کے لیے مؤثر اور جامع حل پیش کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا۔
اس ایکسپو کا انعقاد اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)کے زیرِ اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے ایس ایم ای شعبے میں کام کرنے والے معتبر اداروں اور پلیٹ فارمز نے شرکت کی۔ ایس ایم ای کلائنٹس کے ساتھ کامیاب شراکت داری اور ثابت شدہ کارکردگی کی بنیاد پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کو اپنے خوشحالی کاروباری قرضہ جات کے باعث بھرپور پذیرائی ملی۔ یہ قرضہ پروگرام مختلف زمروں پر مشتمل ہے جو بینک کے متنوع صارفین اور ان کی مختلف کاروباری ضروریات کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ثاقب حسین، ریجنل بزنس ہیڈ،خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے کہا کہ خوشحالی مائیکروفنانس بینک میں ایس ایم ای شعبے کے لیے ہماری اولین ترجیح استحکام اور ترقی ہے جو سادہ اور مؤثر ذرائع کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے تاکہ کاروباری مالکان اپنے اثاثوں کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔