مصطفی قریشی اور زیبا بیگم فلم انڈسٹری کی بحالی کے خواہشمند
کراچی (این این آئی)ماضی کی لیجنڈ اداکارہ زیبا محمد علی نے گزشتہ شب لیجنڈ اداکار مصطفے قریشی جو ان دنوں لاھور میں مقیم ہیں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر دونوں سینئر اداکاروں نے حکومت پنجاب کے فلم انڈسٹری کی ترقی و ترویج کے لئے اقدامات کا خیر مقدم کیا،پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے بہتر نتائج کی توقع اور فلمی صنعت کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہو گا، مصطفی قریشی اور زیبا بیگم نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نیف ڈیک کی طرز پر سندھ فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بنائی جائے ۔