کے پاپ ڈیمن ہنٹرز نے گریمی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی
نیو یارک (این این آئی)کے پاپ ڈیمن ہنٹرز نے جنوبی کوریا کیلئے پہلا گریمی ایوارڈز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گانا لاس اینجلس میں منعقدہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین گانا برائے ویژول میڈیا کے زمرے میں کامیاب قرار پایا، کے پاپ ڈیمن ہنٹرز جون 2025 میں ریلیز ہونے کے بعد نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی، جس نے 480 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے ۔