سفارشی کی فنکارانہ زندگی مختصر ہوتی ہے :آمنہ الیاس
کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کیلئے سفارش نہیں ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ اگرچہ شوبز انڈسٹری میں ابھی بھی گوری رنگت کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم اب آہستہ آہستہ ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط کم ہورہی ہے ۔
آمنہ الیاس نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی حد تک اقربا پروری موجود ہے ۔ انہوں نے کہا سفارش کی بنیاد پر کام تو مل سکتا ہے مگر میرے خیال میں سفارشی کی فنکارانہ زندگی بہت مختصر ہوتی ہے۔