لائبہ خان کا شوہر کے بارے وائرل بیان ٹرولنگ کا شکار

 لائبہ خان کا شوہر کے بارے وائرل بیان ٹرولنگ کا شکار

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ لائبہ خان نے جواد سے شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

لائبہ خان نے اپنے شادی کے مختلف لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ویڈیو میں لائبہ خان رخصتی کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے ساری زندگی روتے گزار دی لیکن اب وہ صحیح ہاتھوں میں ہیں۔ صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے کہا یہ حد سے زیادہ اعتماد ہے ۔ایک صارف نے مزید کہا یہ نیا دور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں