گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے پہلی فلم سائن کر لی

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا  نے پہلی فلم سائن کر لی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے بالآخر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے اس فلم کی پروڈیوسر معروف فلم ساز ایکتا کپور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا ہے ، تاہم اس میں سنیتا آہوجا کو ایک اہم اور مضبوط کردار میں دیکھا جائے گا۔58 سالہ سنیتا تقریباً 20 دن کی شوٹنگ کریں گی، جبکہ فلم کی دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں