زین ملک کا نیا البم ’’کوناکول‘‘ 17 اپریل کو ریلیز ہوگا

زین ملک کا نیا البم ’’کوناکول‘‘ 17 اپریل کو ریلیز ہوگا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے طویل انتظار کے بعد آنے والے سٹوڈیو البم ‘کوناکول’ کا اعلان کر دیا۔

زین ملک نے اپنے نئے میوزک البم میں شامل ایک گانے کے لیے اردو زبان کا بھی استعمال کیا ہے۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ وقت ایک بار پھر آ گیا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے پانچواں اسٹوڈیو البم بنانے کا موقع ملا۔ میرا نیا البم کوناکول 17 اپریل کو ریلیز ہو رہا ہے ، جبکہ ڈائی فار می اس جمعے کو آ رہا ہے۔ اس سے قبل زین ملک نے ایک لائیو سٹریم کے دوران اپنے نئے البم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جنوبی ایشیائی موسیقی پر مبنی کچھ زبردست کام کر رہا ہوں اور ان اثرات کو اپنی موسیقی میں شامل کر رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں