فاطمہ ثریا بجیا کی دسویں برسی 10 فروری کو منائی جائے گی

فاطمہ ثریا بجیا کی دسویں برسی 10 فروری کو منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک)معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی دسویں برسی دس فروری کو منائی جائیگی۔فاطمہ ثریا بجیا 1930ء کو بھارتی شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں تقسیم ہند کے بعدوہ پاکستان منتقل ہوگئیں۔

انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لاتعداد ڈرامے لکھے جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر انہیں1997ء میں تمغہ حسن کارکردگی اور2012ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں جاپان سمیت لاتعداد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں