علی رضا اور کنزا ہاشمی کے تعلقات پر مداحوں کی قیاس آرائیاں
کراچی (این این آئی)علی رضا اور کنزا ہاشمی کے تعلقات پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں۔کنزا ہاشمی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مداحوں نے غور کیا کہ تصاویر میں جو گاڑی نظر آ رہی ہے ، وہ مبینہ طور پر علی رضا کی ہی ہے ، جس سے یہ قیاس بڑھ گیا ہے کہ شاید دونوں کی دوستی سکرین سے آگے بھی ہے ۔اگرچہ اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔