ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق

ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور بزنس مین سہیل کھٹوریا کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی شادی تقریباً 4 سال تک قائم رہی جس کے بعد اب فیملی کورٹ میں اس حوالے سے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ ہو گیا۔اداکارہ کے وکیل نے تصدیق کی کہ دونوں شخصیات نے شادی کی ناکامی کے حوالے سے تسلیم کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میں اکثر اختلافات اور معمولی باتوں پر جھگڑے ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں