شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ایکشن سین کی ویڈیو وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘بھوت بنگلہ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔
فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور انہیں کس نوعیت کی چوٹ لگی۔