میرے بچوں پر سپر سٹار کے بچوں جیسا دباؤ نہیں ہوگا:ارشد وارثی
ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے 58 ویں سالگرہ منائی ۔اس موقع پر ارشد وارثی نے اپنے بچوں کی پرورش اور ان کے کیریئر کے حوالے سے اپنے منفرد خیالات کا اظہار کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔۔۔
اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو فلمی دنیا میں آنے کیلئے کسی قسم کے ذہنی دباؤ اورعوامی توقعات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جو شاہ رخ خان یا ہریتھک روشن جیسے سپر سٹارز کے بچوں کو کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ حقیقت پسند والد ہیں ہمیشہ بچوں کو اپنی مرضی کی زندگی جینے کی آزادی دی ہے ۔