میری شادی کی فکر کرنیوالے اپنے کام سے کام رکھیں:علی رحمٰن

میری شادی کی فکر کرنیوالے اپنے  کام سے کام رکھیں:علی رحمٰن

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار علی رحمٰن خان نے اپنی شادی سے متعلق بار بار پوچھے جانے والے سوالات پر کھل کر ردِعمل دے دیا۔

ایک پروگرام کے دوران انہوں نے شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات پر ہلکے پھلکے مگر واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی شادی نہیں کی، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب کچھ آزماؤ مگر شادی نہ کرو، لیکن یہ مشورہ برا بھی نہیں ہے ۔ جو لوگ بار بار میری شادی کے بارے میں سوال کرتے ہیں یا غیر ضروری فکر کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں