اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام
ممبئی (شوبزڈیسک) اکشے کمار اپنی حالیہ ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کے ذریعے شائقین کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
ناقدین کے مطابق یہ فلم مزاح اور خوف کے نام پر ایسا تجربہ ہے جو ناظرین کو ہنسانے کے بجائے اکتاہٹ کا شکار کر دیتا ہے ۔فلم کی ابتدا میں مزاحیہ انداز میں پیش کی جانے والی یہ کہانی جلد ہی کمزور سکرپٹ اور غیر موثر مزاح کی وجہ سے اپنی گرفت کھو دیتی ہے ۔ اکشے کمار نے ہمیشہ کی طرح بھرپور توانائی دکھانے کی کوشش کی، لیکن کمزور سکرپٹ کی وجہ سے ان کی محنت رائیگاں گئی۔