قوال فرید ایاز نے صوفیانہ موسیقی پیش کر کے دل جیت لیے
لاہور(شوبزڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال فرید ایاز نے صوفیانہ موسیقی پیش کر کے دل جیت لیے،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شاندار قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
قوالی نائٹ میں صوفیانہ موسیقی کے دیوانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ صوفیانہ موسیقی کے عاشق رات گئے جھومتے رہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال ایاز فریدنے کہاکہ میں نے نوجوانوں کو قوالی سے محبت کرنا سکھایا ہے۔