یش کی فلم ’’ ٹاکسک ‘‘ ایک بار پھر مؤخر، مداح مایوس
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی سپر اسٹار یش کی فلم ‘ٹاکسک’ ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی، جس پر مداحوں نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔
فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو عالمی سطح پر زیادہ بڑے ناظرین تک پہنچانے کے لیے ریلیز ملتوی کی جا رہی ہے ۔اس سے قبل فلم کو 19 مارچ کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد اسے 4 مئی 2026 تک مؤخر کیا گیا تھا۔