کنگنا رناوت راہول گاندھی سے شادی کی خبروں پر سیخ پا

کنگنا رناوت راہول گاندھی سے شادی کی خبروں پر سیخ پا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے شادی سے متعلق خبر کو ‘جعلی’ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک میم پیج کی جانب سے کنگنا کا ایک فرضی تبصرہ شیئر کیا گیا جس پر درج تھا کہ ‘اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوگئے تو میں ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔ بعد ازاں اس فرضی پوسٹ کو کنگنا کا اصل بیان بتایاگیا ۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کا سکرین شاٹ اپنی انسٹاسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے ، سیاست میں بھی خواتین کے لیے کوئی عزت و وقار نہیں، شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو یہ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں