جوبلی لائف و کشف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خوشحال تکافل متعارف
کراچی(بزنس ڈیسک) جوبلی لائف انشورنس نے کشف فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اشتراک سے خوشحال مستقبل تکافل پلان متعارف کیا ہے ۔
یہ پلان سہولیات سے محروم علاقوں کی خواتین کے مالی استحکام کیلئے تیار کیا گیا ہے، اشتراک کو مالی شمولیت اور خواتین کیلئے بہتر مالی تحفظ کے حل کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔اس تکافل پلان کو خاص طور پر کشف فاؤنڈیشن کی قرض لینے والی خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد نے کہا کہ جوبلی لائف یقین رکھتا ہے کہ مالی تحفظ ہر ایک کیلئے قابلِ رسائی ہو۔ کشف فاؤنڈیشن کی روشانہ ظفر نے کہا کہ جو عورت اپنے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کرتی ہے ، وہ اپنی زندگی کے ساتھ اپنے پورے خاندان کی زندگی بھی بدل دیتی ہے ۔