بھارتی فلمی اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں چل بسے

بھارتی فلمی اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں چل بسے

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ملیالم فلموں کے معروف اداکار سنتوش کے نائر ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 65 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنتوش کے نائر کی کار کیرالہ کے علاقے ایڈور میں سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں جو اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اداکار کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں