سیلینا جیٹلی بیٹے کی قبر صاف کرتے ہوئے رو پڑیں
ویانا (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے شوہر پیٹر ہاگ سے طلاق کے مقدمے کے دوران دکھ بھری کہانی دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے بچوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
سیلینا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریا میں اپنے انتقال کر جانے والے ننھے بیٹے شمشیر کی قبر کی صفائی کر رہی ہیں اور رو رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو شیئر کرنا ان کیلئے کوئی خوشی کا باعث نہیں تھا بلکہ وہ اپنی تکلیف دنیا کو دکھانا چاہتی تھیں،یہ ایک ایسی ماں کی دل دہلا دینے والی کہانی ہے جس نے اپنے بچوں کی خاطر اپنی ہر چیز قربان کر دی۔