اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں  کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پہلی بار امید سے ہونے کی خبر شیئر کر دی۔

اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کیپشن لکھا، ‘اس موسمِ گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ’ اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں