فیفا ورلڈ کپ،افتتاحی تقریب میں نورا فتیحی بھی پرفارم کرینگی

فیفا ورلڈ کپ،افتتاحی تقریب  میں نورا فتیحی بھی پرفارم کرینگی

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

فیفا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نورا فتیحی 12 جون کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں نہ صرف رقص کریں گی بلکہ اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی۔یہ نورا فتیحی کے بین الاقوامی کیریئر میں ایک بہت بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے کیونکہ وہ دنیا کے ان چند فنکاروں میں شامل ہو گئی ہیں جنہیں اس بڑے پلیٹ فارم پر بار بار مدعو کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں